ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شاہد آفریدی مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

شاہد آفریدی مختصرترین فارمیٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے

Sat, 16 Dec 2017 11:02:58    S.O. News Service

شارجہ،15/دسمبر(ایجنسی) کرکٹ کی مختصر ترین طرز ٹی 10 لیگ شارجہ میں جاری ہے، پہلے میچ میں سرفراز احمد کی ٹیم بنگال ٹائیگرز کو آئن مورگن کی ٹیم کیرالہ کنگز نے باآسانی شکست سے دوچار کر دیا ۔ دوسرے میچ میں پختونز نے شاہد آفرید ی کیہیٹ ٹرک کی بدولت سہواگ کی مراٹھا عریبیئنز کو شکست سے دوچار کر دیا ۔ اس میچ کی خاص بات یہ ہے کہ پختونز کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹی 10 لیگ کے دوسرے میچ میں مخالف مراٹھاز کی ایک ساتھ 3 وکٹیں گرا کرہیٹ ٹرک کر لی ہے اور ٹی 10 لیگ میں وکٹوں کی ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں ۔ شاہد آفریدی نے رسووو ،براوو او ر سہواگ کی ایک ساتھ وکٹیں اڑا کر ہیٹ ٹرک کر لی ہے اور میچ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا لیاہے ۔


Share: